پاکستان سکواش سرکٹ ،ون کی سیمی فا ئنل لائن اپ مکمل ہو گئی

فرحان زمان ، فرحان محبوب ، عماد فرید اور اسرار احمد نے سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی

جمعہ 11 مئی 2018 23:44

پاکستان سکواش سرکٹ ،ون کی سیمی فا ئنل لائن اپ مکمل ہو گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سکواش سرکٹ ون میں فرحان زمان ، فرحان محبوب ، عماد فرید اور اسرار احمد نے سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی۔جمعہ کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری پاکستان سکواش سرکٹ ون کے پہلے کواٹر فائنل میں فرحان زمان نے ظاہر شاہ کو 42 منٹ کے سخت مقابلے میں 11-6،تین۔

دو(11/4, 9/11, 11/8, 6/11 اور11/7)سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں فرحان محبوب نے دانش اطلس کو 6/11,14/12,11/9)اور 11/6 ( سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔عماد فرید نے ا یک یک طرفہ مقابلے میں طیب اسلم کو 11/5) ,15/13,اور(11/6سے شکست دی۔ جبکہ اسرار احمد نے عاصم خان کو72 منٹ پر محیط ایک طویل میچ میں 11/6,11/13,11/8) اور (11/7سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش سرکٹ - ون کے خواتین کے کوارٹر فائنلز میں زویا خالد نے نورالعین کو ,11/4,12/10)اور 11/4 ( ، مدینہ ظفر نے مقدس اشرف کو 11/4,6/11)اور )(4/0 ریٹائرڈ ہرٹ( ، فائزہ ظفر نے رفعت خان 11/6,11/13,11/2,4/11)اور 11/6 ( اور آمنہ فیاض نے نورالہدی کو 11/7,11/7)اور 11/7 ( سے شکست دے کر سیمی فائنلز میں جگہ بنائی۔دونوں ایونٹس کے سیمی فائنلز 12 مئی 2018 کو مصحف سکواش کمپلکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :