ڈاکٹر جمعہ بگٹی نے پرنس فہد ہسپتال دالبندین کے ایم ایس کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

جمعہ مئی 23:44

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) ڈاکٹر جمعہ بگٹی نے پرنس فہد ہسپتال دالبندین کے ایم ایس کا چارج سنبھال کر خدمات کی انجام دہی شروع کردی۔

(جاری ہے)

چارج سنبھالنے کے بعد انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہسپتال کے انتظامی معاملات کو مربوط طریقے سے چلاکر مریضوں، عملے اور ڈاکٹرز کی مشکلات ہر ممکن حد تک کم کرکے ہسپتال میں دوائیوں کا کوٹہ بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ دریں اثناء میر سونا خان رند، میر ظفر رند، میر یوسف خان رند، ملک الہی بخش موسیٰ زئی، قاضی میر احمد حسن زئی اور دیگر عوامی حلقوںنے ڈاکٹر جمعہ بگٹی کے تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :