کو ئٹہ شہر کو ہمارے لئے نو گو ایریا بنا دیا گیاہے ہما ری جا ن ما ل اور کا رو با ر محفوظ نہیں ،دہشت گرد سر عام بازاروں میں قتل عام کر کے فرار ہو جاتے ہیں، چیف جسٹس کی جانب سے نوٹس لینے پر شکر گزار ہیں،عبدالخالق ہزارہ

جمعہ 11 مئی 2018 23:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ کو ئٹہ شہر کو ہمارے لئے نو گو ایریا بنا دیا گیاہے ہما ری جا ن ما ل اور کا رو با ر محفوظ نہیں ،دہشت گرد سر عام بازاروں میں قتل عام کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے سپریم کو رٹ کو ئٹہ رجسٹری میں ہزا رہ برا دری کی ٹا رگٹ کلنگ سے متعلق از خود نو ٹس کیس کے موقع میڈیا نما ئندوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

عبدالخالق ہزارہ نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ ہم ان کی جا نب سے ہزا رہ برا دری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹرگٹ کلنگ کے مسئلے پر ازخود نوٹس پر ان کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہزارہ برادری کا کو ئٹہ میں قتل عام جاری ہے ،ہماری جان و مال اور کاروبار محفوظ نہیں ایسے میں جب دہشت گرد سر عام بازاروں میں قتل عام کر کے فرار ہو جاتے ہیںہما رے لئے کو ئٹہ شہر کو نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان اب تک گرفتار نہ ہو سکے ہیں یہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کا ر کردگی پر سوالیہ نشا ن ہے ۔