حکومت عوام کا معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے ، کمشنر قلات

جمعہ 11 مئی 2018 23:45

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خصوصی فنڈز سے تعلیم صحت آبپاشی و آب نوشی رابطہ سڑکوں بچاؤ بند ڈیمز و دیگر مفاد عامہ کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جنکی تکمیل سے نہ صرف عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے جاری ترقیاتی اسکیمات کی معیار اور بروقت تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ڈپٹی کمشنرزاور متعلقہ آفیسران ترقیاتی اسکیمات کی خود نگرانی کریں،معیار اور مدت تکمیل پر کسی کو خاطر میں نہ لائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خصوصی پیکج کے تحت قلات ڈویژ ن میں جاری ترقیاتی منصوبوںکے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا