اسسٹنٹ کمشنر سبی کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،

لاکھوں روپے کی جرمانے کیے گراں فروشی اور ناجائز تجاوزات کی کسی صورت بھی اجازت نہیں گی جائے گی، جرمانہ کے بعد بھی کوئی گران فروشی میں ملوث پایاگیا تو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی، میر رحمت اللہ گشکوری

جمعہ مئی 23:45

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر سبی کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ، لاکھوں روپے کی جرمانے کیے گئے، کئی گرفتار، نان بائی، ہوٹل مالکان اور پرچون فروشوں کی دوڑیں لگ گئیں، بازار میں قائم ناجائز تجاوزات پر بھی جرمانے عائد کئے گئے، گراں فروشی اور ناجائز تجاوزات کی کسی صورت بھی اجازت نہیں گی جائے گی، جرمانہ کے بعد بھی کوئی گران فروشی میں ملوث پایاگیا تو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی، میر رحمت اللہ گشکوری اسسٹنٹ کمشنر سبی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری نے جمعہ کو اچانک لیاقت بازار ، چاکر روڈ ، جناح روڈ ، نشتر روڈکا دورہ کیا اور سبزی و پھل فروش، کریانہ اسٹور ز، ہوٹل ،چکن ، مٹن ، بیف شاپس، پرچون فروشوں سمیت مختلف دوکانوں پر چھاپہ لگا کر نرخ معلوم کیے ، اور گراں فروشی میں ملوث متعدد دوکانداروں کو جرمانے کیے گئے، اس کے علاوہ ہوٹل و دیگر کھانے پینے کی دوکانوں میں اشیاء کی صفائی کا معیار بھی چیک کیا گیا، اور سخت تنبہہ کے ساتھ جرمانے بھی عائد کئے گئے اس موقع پر ان کے ہمراہ انجینئر میونسپل کمیٹی کامران مری،، ایس ایچ او سٹی آصف خجک، سب انسپکٹر لشکران گشکوری، سب انسپکٹر محمد شریف ، رسالدار عبد المالک بنگلزئی، رحمت اللہ سومرو، بابو قادر ہاڑہ سمت پولیس اور لیویز کی بھاری نفری بھی ہمراہ تھی ،اسسٹنٹ کمشنر کے دورے کی اطلاع ملتے ہی دوکانداروں کی دوڑیں لگ گئیں اور لوگ فوٹو اسٹیٹ کی دوکانوں پر نرخ نامہ تلاش کرتے نظر آئے، اسسٹنٹ کمشنر سبی نے دوکانداروں کو سرکاری نرخ نامہ دوکان میں واضح جگہ آویزاں کرنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ نرخ نامہ آویزاں نا کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، اس کے علاوہ بازار میں قائم ناجائز تجاوزات پر بھی اسسٹنٹ کمشنر سبی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوکاندار اپنا سامان دوکانوں کے اندر رکھیں اور سڑک پر کئی فٹ تک سامان رکھنے کی وجہ سے بازار میں ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا ہے ، اس کے علاوہ ریڑھی بانوں کو بھی اپنا ریڑھیاں بازار میں لگائی گئی مقررہ لائن کے اندر رکھنے کی تاکیدکی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، اور گراں فروشی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ کمشنر سبی میر سہیل الرحمان بلوچ اور ڈپٹی کمشنر محمد ذاکر ناصر کی خصوصی ہدایت پر یہ آپریشن شروع کیا گیا ہے ، جو کہ رمضان المبارک کے مقد س مہینہ میں اشیاء صرف مہنگی ملنے کی عام شکایات کی وجہ سے شروع کیا گیا ہے، اور انشاء اللہ اس مقدس ماہ میں عوام کو تمام اشیاء سرکاری نرخ نامہ کے مطابق ملیں گی اور اس سلسلسے میں کسی کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی، انہوں نے کہا کہ سبی بازار ایک کھلی شاہراہ ہے مگر دوکانداروں کی جانب سے قائم ناجائز تجاوزات اور ریڑھی بانوں کی غلظ جگہ ریڑھیاں کھڑی کرنے کی وجہ سے بعض اوقات بازار میں پیدل چلنا بھی دوبھر ہوتا ہے ، لہٰذا تمام دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کو اس سلسلے میں تنبہہ جاری کر دی گئی ہے اور اگر اس کے بعد بھی ناجائز تجاوزات قائم کرتا ہے، یا ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بنتا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی