کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ، محمد زبیر حبیب متفقہ طور پر صدر منتخب

جمعہ 11 مئی 2018 23:47

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے ، محمد زبیر حبیب متفقہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے نامزد کردہ الیکشن کمشنر سندھ، ریٹائرڈ بریگیڈیئر مُختار احمد فارانی اور ڈائریکٹر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ سندھ گورنمنٹ شہزاد پرویز بھٹی کے زیر نگرانی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن مکمل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس میںمتفقہ طو پر محمد زبیر حبیب صدر، اولمپیئن کامران اشرف جنرل سیکرٹری محمد علی جعفری خزانچی منتخب ہوئے۔ جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں چار ریپریز ینٹیٹو کا فیصلہ بھی ہوگیا، جس کے مطابق اولمپیئن کامران اشرف، اولمپیئن قمر ابراہیم، اولمپیئن سمیر حُسین اور طارق میر پی ایچ ایف میں کراچی کے ریپریزینٹیٹو ہوں گے جو سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔