ماہ رمضان کے دوران پنجاب بھر میں 250سے زائد دستر خوان لگائے جائیں گے ،حاجی محمد نواز

مدنی دسترخوان میں سحر و افطار کے مکمل انتظامات ہونگے‘چیئرمین مدنی دسترخوان

جمعہ 11 مئی 2018 23:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) چیئر مین مدنی دستر خوان پنجاب حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران پنجاب بھر میں 250سے زائد دستر خوان لگائے جائیں گے جس میں سحر و افطار کے مکمل انتظامات ہونگے۔انہوں نے کہا کہ گذرشتہ 8سال سے پنجاب میں 250مدنی دستر خوان میں دوپہر اور رات کا کھانا دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مدنی دستر خوان کے سلسلے میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر انتظامیہ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران ضلع راولپنڈی میں 200سو سے زائد مدنی دستر خوان لگائے جائیں گے اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں طلعت محمو د گوندل ،(اے ڈی سی آر) میاں بزاد عادل ،(اے ڈی سی جی )سارہ حیات،اے ہیڈکواٹر اشعراقبال،اے سی گوجر خان مہرین فہیم سمیت دیگر تحصیلوں کے اے سی صاحبان متعلقہ اداروں کے افسران اور مخیر حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین مدنی دستر خوان حاجی محمد نواز نے کہا کہ جو لوگ اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ اللہ کی راہ میں خرچ کریںتاکہ وہ اپنی دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کو بھی سنوار سکیں۔انہوںنے کہا کہ مدنی دستر خوان میں مخیر حضرات بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیں اور مذید لوگوں کو اس کے بارے میں شعور اجاگر کریں تاکہ دستر خوان کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔

حاجی محمد نواز نے کہا کہ مخیر حضرات ماہ رمضان کے دوران شہر کے بڑے ہسپتالوں، بس سٹینڈ، پیٹرول پمپ اور دیگر مقامات پر سحر و افطار کے خصوصی انتظامات کریںتاکہ زیادہ سے زیادہ نادار اور مستحق افراد کی تعداد اس مدنی دستر خوان سے مستفید ہو سکے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طلعت محمودگوندل نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں مدنی دستر خوان کے حوالے سے ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کی جائے گی اور مدنی دستر خوان لگانے کے حوالے سے منتظمین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔