پختونخوا ڈیموکریٹک الائنس کے زیر اہتمام جرگہ ،پشتون تحفظ مومنٹ کی حمایت کا اعلان

پشتون بیلٹ گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار ہے جس کیلئے قومی پالیسیوں پر نظرز ثانی کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا کے تمام سیاسی اور غیر سیاسی قوتوں سمیت انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والوں کا اکھٹے ہوکر پشتون بیلٹ میںکام کرنا ہوگا، مقررین

جمعہ 11 مئی 2018 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) پختونخوا ڈیموکریٹک الائنس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پشتون بیلٹ میں امن کے بحالی کے حوالے سے ہونے والے جرگہ میں پشتون تحفظ مومنٹ کی حمایت، ان کے مطالبات کو ماننے کیلئے کوشش کرنا، مسنگ پرسن کیلئے نئے کمیشن کی تشکیل، دہشتگردی میں متاثر عوام کیلئے خاص فنڈ کی منظوری اور دیگر سفارشات پیش کیں ۔

پشاور پریس کلب میں ہونے والے جرگے میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء فرحت اللہ بابر، نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر مختیارباچا، مزدور کسان پارٹی کے مرکزی صدر افضل خاموش، عوامی ورکرپارٹی کے صوبائی صدر شہاب خٹک، قومی وطن پارٹی فاٹا کے صدر اسد آفریدی، پروفیسر اعجاز سمیت سیول سوسائٹی ، انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے تنظیموں کے رہنمائوںاور دیگر سکالرز نے شرکت کی، جرگے میں موجود شرقاء اور پختونخوا ڈیموکریٹک الائنس نے پشتون تحفظ مومنٹ نے مکمل حمایت علان کیا اور ان کے مطالبات کو جائز کرار دی جرگہ میں موجود شرقاء نے متفقہ طور پر خیبر پختونخوا سمیت ملک میں امن کی بحالی کیلئے سفارشات پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پشتون بیلٹ گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار ہے جس کیلئے قومی پالیسیوں پر نظرز ثانی کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا کے تمام سیاسی اور غیر سیاسی قوتوں سمیت انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والوں کا اکھٹے ہوکر پشتون بیلٹ میںکام کرنا ہوگاان کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات سے ملک میں امن کی بحالی کیلئے انتہائی ضروری ہے انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ بارڈر پر تنازعات کے بعد دو طرفہ تجارت تین ارب سے کم ہوکر ایک ارب تک رہ گئی ہے جس میں پختونوں کا کاروبار مکمل خراب ہو گیا ہے، سفارشات میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ دہشتگردی کی وجہ سے عوام کا بڑے پیمانے پر نقصان ہو گیا ہے جس کیلئے قانونی طور پر خاص فنڈ مختص کیا جائے تاکہ خیبر پختونخوا سمیت فاٹا میں ترقی اور لوگوں کو رزگار کے مواقع فراہم کی جائے سفارشا ت میں بتایا گیا ہے کہ پہلے مرتبہ پشتون نوجوان اپنے جائز مطالبات اور سیکورٹی کی فراہمی کیلئے نکلے ہیں جن کے مطالبات جلد از جلد تسلیم کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میسنگ پرسن کیلئے موجود کمیشن نے ابھی تک کسی قسم کا رپورٹ پیش نہیں کیا ہے اور نہ ہی اپنی مقصد میں کسی قسم کی کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے بتایا کہ اب دوبارہ میسنگ پرسن کیلئے ایک آزاد اور مضبوط کمیشن بننا چاہئے جو مہانہ مینگ پرسن کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں آزاد رائے اور میڈیا آزاد نہ ہونے کی وجہ پشتون تحفظ مومنٹ کی آواز کو لوگوں کے سامنے نہیں لایا جاسکتا ۔