کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاںبحق ، 2زخمی

جمعہ مئی 23:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاںبحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے جناح ٹائون میں دو گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں منیراحمد اور عبدالطیف موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ سردار سعادت محمد زئی اور عبدالغنی زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی کے اہلکار جائے وقوعہ پرپہنچے اور صورتحال کو قابو کیا ۔۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہواہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کاشاخسانہ ہے ۔