مخا لفین من گھڑ ت پر وپیگنڈ ے کر کے صوبا ئی حکومت کو بد نا م کر نا چا ہتے ہیں، وزیر اعلی گلگت بلتستان

ڈا کٹر نیا ز کے تبا دلے میں ہمارا کوئی کردار نہیں تھا،ڈا کٹر کا ظم نیا ز ایک ایما ندار اور عوام دوست آ فیسر تھے، ڈا کٹر کاظم نیا ز کو دی گئی الوداعی پارٹی سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 23:48

مخا لفین من گھڑ ت پر وپیگنڈ ے کر کے صوبا ئی حکومت کو بد نا م کر نا چا ہتے ..
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمن نے کہا کہ سابق چیف سیکر یٹری ڈا کٹر نیا ز کے تبا دلے میں ہمارا کوئی کردار نہیں تھا۔ڈا کٹر کا ظم نیا ز ایک ایما ندار اور عوام دوست آ فیسر تھے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سابق چیف سیکریٹری ڈا کٹر کاظم نیا ز کو دی گئی الوداعی پارٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

انہو ں نے کہاکہ قومی اسمبلی اور اور سینٹ کے اپوزیشن ممبران نے الیکشن کمشنر آ ف پا کستان سے چا روں صو بوں کے چیف سیکر یٹر یز سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکر یٹری کا تبا دلے کا مطالبہ کیا تھا ۔اس کے بعد چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان اور چیف سیکر یٹری آ زاد کشمیر کے تبا دلے کے حو الے سے الیکشن کمیشن آ ف پا کستان نے وفاقی حکومت کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو احکا مات دیئے تھے ۔

(جاری ہے)

چیف سیکر یٹریز کا تبا دلے کر نے کیلئے سفارشیں کر وانا ہما را وطیرہ نہیں ہے ۔سابق چیف سیکر یٹری ڈا کٹر کا ظم نیا ز نے حکو متی پا لیسیز اور وژن کے مطابق علا قے کی تعمیر و تر قی ،ادبی پروگراما ت اور کھیلو ں کے ٹورنا منٹ کے انعقا د کیلئے اپنا مثبت کر دار ادا کیا نیزسابق چیف سیکر یٹری نے خود اپنے تبا دلے کے حو الے سے رضا مندی ظا ہر کی تھی ۔

ہما ری خو اہش تھی کہ گلگت بلتستان میں سابق چیف سیکر یٹری اپنی خد مات جاری رکھیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن نے کہا کہ نئے چیف سیکر یٹری کی تعینا تی بھی ہماری رضا مندی کے بعد ہی وفا قی حکو مت نے کی ہے ۔نئے چیف سیکر یٹری کا فیصلہ بھی میرٹ پر ہوا ہے ۔ ڈا کٹر کا ظم نیا ز ایک مخلص آ فیسر تھے اس لیئے ہم ان کے تبادلے کا مطا لبہ ہم ہر گز نہیں کر سکتے تھے۔

مخا لفین من گھڑ ت پر وپیگنڈ ے کر کے صوبا ئی حکومت کو بد نا م کر نا چا ہتے ہیں ، انہو ں نے مزید کہا کہ ڈا کٹر کا ظم نیا ز کو گلگت بلتستان میں مختلف کھیلوں اور ادبی پروگرا مات کے انعقاد کر انے پر ہم مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ڈاکٹر کا ظم نیا ز کے تبا دلے کے حو الے سے چند عناصر غلط فہمیاں پیداکر نے کی کوشش کررہے ہیں چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان کاتبا دلہ الیکشن کمیشن آ ف پا کستان کے احکا ما ت پر کیا گیاہے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والے اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔