Live Updates

سارا پاکستان 2018ء کے الیکشن میں لودھرا ںبننے والا ہے ،ْ نا انصافی کر نے والوں کو لینے کے دینے پڑ جائیںگے ،ْ نوازشریف

اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہوں پاکستان میں ووٹ کو عزت ملے ،ْ مجھ پر کرپش کا کوئی کیس نہیں ہے ،ْ مجھے فارغ کر کے بھیج دیا گیا ہے ،ْ میرا حو صلے نہیں گرا سکے ،ْ میرا حوصلہ آج بھی جوان ہے ،ْ انشاء اللہ جنوبی پنجاب 2018ء کے الیکشن میں نوازشریف کے پیچھے محبت بھرا پیغام لیکر کھڑا ہوگا ،ْعمران خان ساری زندگی منافقت کرتا اور جھوٹ بولتا رہا ہے ،ْ عمران خان 10 لوگوں کو ملتان اور جنوبی پنجاب بھیجیں اگر ملتان آپ کے پشاور سے بہتر نہ ہوا تو ووٹ مانگنا چھوڑ دوں گا ،ْ پشاور میں صرف میٹرو بس نہیں سکی ،ْ پاکستان کی ترقی میرا خواب ہے جو ہر صورت پورا ہوگا ،ْ سابق وزیر اعظم کا جلسہ سے خطاب

جمعہ 11 مئی 2018 23:55

سارا پاکستان 2018ء کے الیکشن میں لودھرا ںبننے والا ہے ،ْ نا انصافی کر ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سارا پاکستان 2018ء کے الیکشن میں لودھرا ںبننے والا ہے ،ْ نا انصافی کر نے والوں کو لینے کے دینے پڑ جائیںگے ،ْ اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں ووٹ کو عزت ملے ،ْ مجھ پر کرپش کا کوئی کیس نہیں ہے ،ْ مجھے فارغ کر کے بھیج دیا گیا ہے ،ْ میرا حو صلے نہیں گرا سکے ،ْ میرا حوصلہ آج بھی جوان ہے ،ْ انشاء اللہ جنوبی پنجاب 2018ء کے الیکشن میں نوازشریف کے پیچھے محبت بھرا پیغام لیکر کھڑا ہوگا ،ْعمران خان ساری زندگی منافقت کرتا اور جھوٹ بولتا رہا ہے ،ْ عمران خان 10 لوگوں کو ملتان اور جنوبی پنجاب بھیجیں اگر ملتان آپ کے پشاور سے بہتر نہ ہوا تو ووٹ مانگنا چھوڑ دوں گا ،ْ پشاور میں صرف میٹرو بس نہیں سکی ،ْ پاکستان کی ترقی میرا خواب ہے جو ہر صورت پورا ہوگا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو یہاں قاسم باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ اس محبت کا میں کیا جواب دوں ،ْ یقین مانیں اس محبت کا نوازشریف کے پاس کوئی جواب نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ آج نیب میں66ویں پیشی بھگت کر آرہا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ میں سٹیڈیم میں چاروں طرف جو جذبہ دیکھ رہا ہوں اس پر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ نوازشریف نے کہاکہ راستے میں ملتان کے عوام نے جس طرح خوش آمدید کہا اس کا بھی کوئی جواب نہیں ،ْ لگتا ہے پورا ملتان جلسہ گاہ بن گیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ جو کہتے ہیں جنوبی پنجاب ان کا ہے ،ْ آج بتادیں جنوبی پنجاب کس کا ہے اس موقع پر نوازشریف نے کہاکہ ملتان والو آپ کس کے ہیں جس پر شرکاء نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ دل چاہتا ہے باقی زندگی آپ کے ساتھ گزار دوں ،ْ یقین سے کہتا ہوں ملتان میں کئی مرتبہ آیا لیکن جو جذبہ آج دیکھ رہا ہوں میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا ۔

انہوںنے کہاکہ جنوبی محاذ کے چند لوگوں کو دیکھا تھا ان میں لاڈلہ بھی بیٹھا ہوا تھا ۔ نوازشریف نے کہاکہ عمران خان ساری زندگی منافقت کرتا رہاہے ،ْجھوٹ بولتا رہا ہے ،ْ اس کے ساتھ چند جنوبی پنجاب کے ٹھیکے دار بھی بیٹھے ہوئے تھے ،ْآج دیکھیں جنوبی پنجاب کے عوام میرے سامنے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ رحیم یار خان ،ْ صادق آباد ،ْ بہاولپور میں یہی جذبہ دیکھ کر آیا ہوں ،ْ انشاء اللہ اس بار جنوبی پنجاب 2018ء کے الیکشن میں نوازشریف کے پیچھے محبت بھرا پیغام لیکر کھڑا ہوگا ۔

جنوبی پنجاب کہے گا نوازشریف تمہارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے ،ْ ظلم ہوا ہے ،ْ ہم اس ظلم سے تمہیں نکالیں گے ۔ نوازشریف نے کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ نوازشریف کو صرف اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا ہے آ پ کو یہ معقول وجہ لگتی ہے آپ کے وزیر اعظم کو تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کر دیا جائے ،ْاگر سمجھتے ہیں کہ فیصلہ غلط ہے تو بتادیں تمہارا فیصلہ ہم نہیں مانتے ،ْ تمہارا فیصلہ ہمیں قبول نہیں ہے ۔

انہوںنے کہاکہ گیارہ مئی کو ووٹ دیکر آپ نے مجھے اگلا وزیر اعظم چنا تھا ،ْ آج پھر گیارہ مئی کو آپ کے پاس آیا ہوں ،ْ جو وعدے گیارہ مئی کو نوازشریف نے آپ کے سامنے کئے تھے ایک ایک کر کے پورا کیا ہے ۔ نوازشریف نے کہاکہ اس ملک میں اٹھارہ ،ْ اٹھارہ بیس بیس گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ،ْآج لوڈشیڈنگ برائے نام ہے ،ْچار سال میں مجھے فارغ کر دیا گیا ،ْپانچواں سال پورا نہیں ہوا۔

انہوںنے کہاکہ خود عمران خان کہتا ہے کہ میرے خلاف آنے والا فیصلہ کمزور ہے ،ْ اسی فیصلے کی بنیاد پر مسلم لیگ نواز کی صدارت سے مجھے ہٹایا گیا ،ْ اسی بنیاد پر زندگی بھر کیلئے نا اہل قرار دیا گیاہے ،ْکیا یہ انصاف ہے یہ فیصلہ دنیا کی تاریخ میں واحد فیصلہ ہے ،ْ اس طرح کے فیصلے پاکستان میں ہوتے ہیں ،ْ آپ اور میں انشاء اللہ اس فیصلے کو 2018ء میں بدل کر رکھ دینگے ،ْ آپ نے نوازشریف کی بات مانتے ہوئے اتنا ووٹ دینا ہے کہ پارلیمنٹ میں جا کر اس قانون کو ختم کردیں ،ْ اس فیصلے کو معطل کریں ،ْ اس فیصلے کو واپس کریں ۔

انہوںنے کہاکہ آپ چاہتے ہیں کہ نوازشریف کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کا ازالہ ہونا چاہیے تو پھر 2018ء میں کر دار ادا کر نا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ پشاور سے اسلام آباد موٹروے آرہی ہے اسلام آباد سے لاہور آچکی ہے ،ْ اور اب لاہور سے ملتان پہنچ رہی ہے ،ْچند ماہ میں لاہور سے ملتان چھ رویہ سڑک مکمل ہو جائیگی اور یہ عبد الحکیم تک پہنچ چکی ہے اور خانیوال کو بھی اس کے ساتھ ملایا جارہاہے ،ْبہت جلد موٹر وے مکمل ہو جائیگی ۔

نوازشریف نے کہاکہ دہشتگردی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا ہے ،ْ دہشتگردی کو شکست فاش دی ہے ،ْ آج اللہ کے فضل و کرم سے دہشتگردی ختم ہوئی ہے یا نہیں ہوئی ،ْ کراچی کے امن کو بحال کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ملتان میں کالج ،ْ ہسپتال ،ْ میڈیکل کالج بنے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب ایک ایسی ایک چیز پشاور یا خیبر پختون میں دکھادیں ۔

نوازشریف نے پیشکش کی کہ کرایہ میں دونگا دس بندے جنوبی پنجاب اور ملتان بھیجیں اور اگر ملتان پشاور سے بہتر نہ ہوا تو ووٹ مانگنا چھوڑ دونگا ۔آج ملتان پاکستان کے ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہورہاہے جس پر شہباز شریف کو مبارکباد دیتا ہوں ،ْ یہاں بہترین یونیورسٹیاں بن گئی ہیں ،ْتعلیم کا بہترین معیار ہے ،ْ ٹرانسپورٹ ہے ،ْ میٹرو بس بن چکی ہے ،ْ ہم نے میٹرو کب کی بنا دی ہے آپ سے آج تک پشاور کی میٹرو نہیں بن سکی ،ْ بہترین ہوائی اڈہ ،ْ بہترین صحت کا نظام ہے ،ْ یہاں پر بہترین موٹر وے ہے ۔

انہوںنے کہاکہ آئندہ کبھی کراچی جانا پڑے تو جہاز کی بجائے موٹر کے ذریعے جانا ،ْ آپ چند گھنٹوں میں کراچی پہنچ جائیں گے ،ْ ہم نے آپ کی خدمت دن رات کی ہے ،ْ یہ صلہ نوازشریف کو دے رہے ہیں ،ْ آج 66پیشی بھگت کر آکرہا ہوں ،ْکوئی بات نہیں ہے ،ْ یہاں آیا ہوں تو میرا دل تازہ اور خوش ہوگیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ چند ماہ پہلے لودھراں کا الیکشن دیکھا ہے ،ْ سارا پاکستان 2018ء کے الیکشن میں لودھراںبننے والا ہے ،ْجنہوںنے ناانصافی کی ہے ان کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے ،ْاللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے آپ کے ساتھ ہوں ،ْ مجھے فارغ کر کے بھیج دیا گیا ہے ،ْ میرا حو صلے نہیں گرا سکے ،ْ میرا حوصلہ آج بھی جوان ہے ،ْ دل چاہتا ہے دن رات آپ کی خدمت کروں ۔

انہوںنے کہاکہ نوجوان فکر مت کریں ،ْ اللہ تعالیٰ کے وفضل وکرم سے نوازشریف آپ کے ساتھ ہے ،ْ با عزت روز گار ملے گا ،ْ آپ کے گھروں میں روشنی کے چراغ جلیں گے ،ْ آپ پاکستان کی ترقی نوازشریف کے سنگ کریں گے ،ْ آپ نے مجھ سے وعدہ کرنا ہے کہ 2018ء میں جیسے ہی نوازشریف بلائیگا آپ نے ہدایت پر عمل کر نا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مجھ پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے ،ْکیس تو دور کی بات الزام بھی نہیں لیکن ان کی بڑی خواہش ہے کہ نوازشریف کو سزا دلوائی جائے ،ْ نوازشریف کو جیل بھیجا جائے میں جہاں بھی ہونگا آپ کے ساتھ کھڑا ہونگا ۔

انہوںنے کہاکہ جہاں سے بھی آواز دونگا میری آواز سنیں ،ْ میرے کہنے پر عمل کریں پھر پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے ،ْ پاکستان کو خوبصورت ملک بنائیں گے ۔ نوازشریف نے کہاکہ ہم آپ کی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں ،ْ آپ کی ترقی نوازشریف کا خواب ہے ،ْ انشا ا للہیہ خواب ادھورا نہیں رہے گا ،ْمجھ پر جو گزررہی ہے وہ گزر رہی ہے ،ْ میں آپ کے ساتھ ہوں ،ْ آپ بھی میرے ساتھ ہیں ،ْمیرا دل اور آپ کا دل ایک ہے ،ْ ووٹ کی عزت کو کبھی فراموش نہیں کر نا ،ْووٹ کو عزت دینی ہے ،ْمیں یہاں وعدہ لینے آیا ہوں ۔

نوازشریف نے پوچھا کہ آپ ووٹ کی عزت کروائیں گے جس پر شرکاء نے نوازشریف کے حق میں نعرے لگائے ۔اس موقع پر نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگوائے ۔انہوںنے کہاکہ یہ نعرہ گھر گھر پہنچنا چاہیے اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتا ہوں ملک میں ووٹ کو عزت ملے ،ْانشاء اللہ ملک میں ووٹ کو عزت ملے گی ۔انہوںنے کہاکہ ہم سب جاوید ہاشمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر نوازشریف نے جاوید ہاشمی کو سٹیج پر بلا کر تالیاں بھی بجوائیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات