Live Updates

عمران خان ملتان آئیں اور خیبرپختونخوا سے مواز نہ کر دیکھ لیں، کرایہ میں دوں گا ،نواز شریف

جنوبی محاذ والوں کے ساتھ ایک لاڈلہ بھی بیٹھا تھا، ان کو کہتا ہوں آو دیکھو یہ ہے جنوبی پنجاب،سابق وزیر اعظم کا مخالفین کو چیلنج

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 11 مئی 2018 23:11

عمران خان ملتان آئیں اور خیبرپختونخوا سے مواز نہ کر دیکھ لیں، کرایہ ..
ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مئی 2018ء) : نواز شریف نے ملتان جلسے میں عمران خان کو چیلنج کر دیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان ملتان آئیں اور خیبرپختونخوا سے مواز نہ کر دیکھ لیں، کرایہ میں دوں گا۔نو جنوبی محاذ والوں کے ساتھ ایک لاڈلہ بھی بیٹھا تھا، ان کو کہتا ہوں آو دیکھو یہ ہے جنوبی پنجاب۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جاوید ہاشمی کاپارٹی میں واپسی پرشکریہ ادا کرتے ہیں۔

جنوبی پنجاب کے ٹھیکیدارو!دیکھوجنوبی پنجاب کس کا ہے؟میرا دل کرتا ہے کہ آپ جذبہ دیکھ کر کہ جنوبی پنجاب میں آکررہوں ۔ زندگی میں کافی بارملتان آیا ہوں لیکن لوگوں کا جو سمندر آج دیکھ رہا ہوں وہ میں نے کبھی نہیں دیکھا ہے، میرا دل چاہتا ہے کہ باقی زندگی ملتان والوں کے ساتھ گزار دوں ،آج پورا ملتان جلسہ گاہ بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے ملتان جلسے میں عمران خان کو چیلنج کر دیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان ملتان آئیں اور خیبرپختونخوا سے مواز نہ کر دیکھ لیں، کرایہ میں دوں گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تم سے توآج تک پشاور کی میٹرونہ بن سکی۔نیا پاکستان جس نے دیکھنا ہے وہ ملتان میں آکے دیکھے۔یہاں بہترین ہوائی اڈا، بہترین تعلیم ہے۔ملتان آج ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملتان والوں سے کہتاہوں کہ کراچی جانا ہوا توجہاز سے نہیں موٹروے سے جانا، چند گھنٹوں میں کراچی پہنچ جاؤ گے۔

انہوں نے کہاکہ 2018ء کے الیکشن میں ناانصافی کرنے والوں کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔یاد رہے کہ آج ملتان میں مسلم لیگ ن نے سیاسی پاور شو کیا جس میں مسلم لیگ ن کے بانی رہنما جاوید ہاشمی نے بھی ایک بار پھر سے مسلم لیگ ن کے ساتھ سیاسی وابستگی کا اعلان کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات