ملازمین کے تبادلوں اور بھرتیوں پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ سے معطل کر نے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

جمعہ 11 مئی 2018 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور بھرتیوں پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر نے کے فیصلے کو چیلنج کردیا ہے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے دائر اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے جمعرات کے روز وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے 11 اپریل کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستوں کی سماعت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ترقیاتی کاموں، سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور بھرتیوں پر پابندی سے متعلق جاری کیا گیا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔