Live Updates

نواز شریف کی قیادت قبول کرنے کا اعلان کرتا ہوں، جاوید ہاشمی

جاوید ہاشمی اسٹیج پر آئے تو نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ان کا استقبال کیا

ہفتہ 12 مئی 2018 00:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ نواز شریف کی قیادت قبول کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان نہیں کروں گا، میں تو ہوں ہی مسلم لیگی، چند لمحے ادھر اٴْدھر ہوئے تھیملتان کے علاقے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں ہونے والے ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ جس کی ساڑھی3 حکومتیں گرادی گئیں وہ عوام کے حقوق کیلئے لڑ رہا ہے۔

جاویدہاشمی نے مزید کہا کہ ایسا لیڈر تاریخ نے کہیں نہیں دیکھا، ووٹ کی جس تحریک سیپاکستان بنا تھا اس کی حرمت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، نوازشریف میرے لیڈر تھے ہیں اور رہیں گے۔جاویدہاشمی نے کہا کہ میں نے اپنی اولاد کو وصیت کی ہے کہ مجھے مسلم لیگ کے پرچم میں دفن کریں۔

(جاری ہے)

سینیئر سیاست دان نے کہا کہ ووٹ کی عزت خراب کرنے والوں کیخلاف بغاوت کا پرچم اٹھایا ہے، میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان نہیں کروں گا، میں تو ہوں ہی مسلم لیگی، چند لمحے ادھر اٴْدھر ہوئے تھے،آج نوازشریف کی قیادت قبول کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

جاوید ہاشمی کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 سے ہے۔ جاوید ہاشمی نے نواز شریف سے اختلافات کے باعث پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے دسمبر 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور نئی پارٹی میں شمولیت کے بعد انہوں نے نواز شریف سے اختلافات کا کھل کر اظہار کیا تھا۔2013 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے اقتدار میں آنے اور تحریک انصاف کے حکومت مخالف دھرنوں کے دوران جاوید ہاشمی نے اس وقت نمایاں حیثیت حاصل کی جب انہوں نے عمران خان سے اختلاف کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو بھی خیرباد کہہ دیا تھا۔

گزشتہ برس 4 دسمبر کو جاوید ہاشمی نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے گلے لگا کر جاوید ہاشمی کا گرمجوشی سے استقبال کیا تھا اور مریم نواز نے ویلکم بیک ان ہوم کہا تھا جس کے بعد جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات