بھارتی پولیس کے اعلیٰ ترین افسر نے خود کشی کر لی

ہمنشو رائے کی خود کشی کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں

ہفتہ 12 مئی 2018 00:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) بھارتی پولیس کے ایک اعلیٰ ترین پولیس افسر نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ہمنشو رائے کی خود کشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیںبھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے سربراہ ہمنشو رائے نے ممبئی میں واقع اپنے گھر میں خود کشی کی۔

(جاری ہے)

ہمنشو رائے کی خود کشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور چھٹیوں پر تھے۔بھارتی پولیس افسر نے بہت سے اہم کیسز حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔بھارت میں ’سپر کوپ‘ کے نام سے مشہور ہمنشو رائے کی خود کشی نے سب کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی ہر ماہ قابض بھارتی پولیس کا ایک اہلکار خودکشی کر لیتا ہے اور گزشتہ برس سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق 3 سالوں کے دوران 37 اہلکاروں نے خود کشی کی۔