اٹک، لینڈ کروزر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ بیٹی موقع پر جاں بحق

ہفتہ 12 مئی 2018 00:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر تحصیل جنڈ میں بھنڈر کے مقام پر لینڈ کروزر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ بیٹی موقع پر جاں بحق ، حادثے میں کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے انعام گل جو آج کل فتح جنگ میں رہائش پذیر تھا اور اس کی چار سالہ بیٹی مسکان جاں بحق ہو گئے موٹر سائیکل پر سوار 13 سالہ فاطمہ اور تین سالہ عرفان شدید زخمی ہو گئے جنہیں شدید زخمی اور انتہائی نازک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے موٹرسائیکل پر باپ اور تینوں بچے کوہاٹ سے فتح جنگ جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار لینڈ کروزر نمبر BX-249 نے انہیں ٹکر ماری جس سے انعام گل اور مسکان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کو نازک صورتحال کے سبب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ ترنول سے کوہاٹ این ایچ اے کی روڈ جو سنگل ہونے کے سبب آئے روز حادثات کا سبب بن رہی ہے اس روڈ پر روزانہ 50 ہزار سے زائد گاڑیاں سفر کرتی ہیں اور یہ روڈ آئندہ سی پیک میں بھی استعمال ہو گا سنگل ہونے کے سبب یہ خطرناک روڈ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے اس روڈ پر گزشتہ ایک سال میں چھوٹے اور بڑے حادثات میں 100 سے زائد جاں بحق اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں زخمی ہونے والوں میں اکثر تمام عمر کیلئے معذوری کا شکار ہو چکے ہیں روڈ مسافروں کیلئے انتہائی خطرناک بن چکا ہے علاقہ کے ممبران اسمبلی ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور دیگر حکومتی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اس سڑک پر سفر کرنے والوں کیلئے سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔