سکھر میونسپل کارپوریشن کی یونین کیجانب سے میئر سکھر کیساتھ اظہار تشکر کا اجتماع

ہفتہ 12 مئی 2018 00:40

سکھر۔ 11مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) سکھر میونسپل کارپوریشن کی یونین صدر علی مردان شیخ کی سربراہی میں میئرسکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی مزدوردوستی اورافسران و اسٹاف کو مراعات دینے ،تنخواہوں ،پینشن اور پنشرزکے واجبات کی ادائیگی ،ملازمتوں کو مواقع دینے اور ملازمین کے مسائل حل کرنے کے اقدامات پر اظہار تشکر کے لئے اسٹاف کا اجتماع کیا، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پرمیئرسکھر کے حق میںاظہارتشکرکے لئے نعرے لگائے انہوں نے ڈ پٹی میئر طارق چوہان اور یوسی چیئرمین صاحبان کا بھی شکریہ ادا کیا اور بلدیاتی امور میں ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ۔