اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان عتیق کے جاں بحق ہونے پر وزارت داخلہ کو کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت جاری کردی

ہفتہ 12 مئی 2018 00:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان عتیق کے جاں بحق ہونے پر امریکی سفارت کار کا نام ایس ایل میں ڈالنے کی درخواست پر وزارت داخلہ کو کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے دو ہفتوں میں فیصلہ کرے ۔

جاں بحق عتیق کے والد نے وزارت داخلہ میں ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دے رکھی ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ملزم کرنل جوزف کو مکمل استثنیٰ حاصل نہیں ہے،وزارت داخلہ اس سے قبل کرنل جوزف کو بلیک لسٹ قرار دے کر رپورٹ عدالت میں جمع کرا چکی ہے۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مقتول عتیق کے والد کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔