سعودی عرب ، سکول ٹرانسپورٹ میں خواتین کے لئے 12ہزار اسامیاں

ہفتہ 12 مئی 2018 09:20

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود وزارت نقل و حمل آئندہ تعلیمی سال سے سکول ٹرانسپورٹ سعودائزیشن پروگرام کے تحت خواتین کی خدمات حاصل کریں گی۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت محنت و سماجی بہبود سکول ٹرانسپورٹ اور یونیورسٹی ٹرانسپور ٹ کی وزارتوں نے ایجوکیشن ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی سعودائزیشن کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں جس سے سکول ٹرانسپورٹ میں 12ہزارخواتین کی خدمات حاصل کی جا سکیں گی ۔

یہ منصوبہ مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں جو1439-40پر مشتمل ہوگا جو ریاض، مکہ مکرمہ ، جدہ اور دمام کے علاوہ تمام شہروں کا احاطہ کریگا۔ دوسرا مرحلہ1440-41ھ کا ہوگا۔ اس میں ریاض، مکہ مکرمہ ، جدہ اور دمام بھی شامل ہوں گے۔