یورپی یونین ایرانی ڈیل کو برقرار رکھے گی، موگیرینی

ہفتہ 12 مئی 2018 09:20

یورپی یونین ایرانی ڈیل کو برقرار رکھے گی، موگیرینی
برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) یورپی یونین کی خارجہ امور کی چیف فیدریکا موگیرینی کا کہنا ہے کہ یونین ایران کے ساتھ طے پانے والی جوہری ڈیل کو برقرار رکھے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی علیحدگی کے باوجود اس ڈیل کا احترام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

موگیرینی کے مطابق یونین کا عزم ہے کہ ڈیل برقرار رکھی جائے۔ موگیرینی کے بقول ایران کے صدر حسن روحانی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ڈیل کا احترام معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ اگلے منگل یعنی پندرہ مئی کو فیدریکا موگیرینی برسلز میں برطانوی، فرانسیسی، جرمن اور ایرانی وزرائے خارجہ کی میٹنگ کی صدارت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :