جرمن کاروباری اداروں کو تحفظ فراہم کرنے میں فوری اقدام نہ اٹھائے جائیں، آلٹمائر

ہفتہ 12 مئی 2018 09:20

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر نے ایران میں کام کرنے والی جرمن کمپینوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر جلدی میں اقدامات اٹھانے سے خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

آلٹمائر کے بقول فی الحال کوئی ایسا قانونی طریقہ کار موجود نہیں ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے جرمن کمپنیوں کو امریکی پابندیوں کی زد میں آنے سے بچایا جا سکے۔ جرمن وزیر اقتصادیات کا کہنا ہے اس تناظر میں مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں۔ ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ایران میں سرگرم جرمن کاروباری اداروں کو اس امریکی اعلان سے پہنچنے والے ممنکہ نقصان کو ریاستی فنڈز سے پورا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :