اسرائیل بحرانی صورت حال کا سامنا کرنے کی توانائی نہیں رکھتا، لیبرمین

ہفتہ مئی 09:20

تل ابیب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) اسرائیل کے وزیر جنگ لیبرمین نے اسرائیل کے فضائی اور میزائل حملوں کے مقابلے میں شامی فوج کے غیرمعمولی ردعمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں اسرائیل جنگ کے حالات اور بحرانی صورت حال سے نمٹنے کی توانائی نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

ایران ٹی وی کے مطابق لیبرمین نے کہا کہ جوابی اقدامات کے مقابلے میں اسرائیل میں اندرونی محاذ کو مضبوط اور اسرائیلی شہریوں کی حمایت کے حصول کے لئے 1 ارب 4 سو ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

وزیر جنگ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر شامی فوج کے جاری جوابی میزائل حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک اسرائیل میں پناہ گاہیں بنانے اور اندرونی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے کروڑوں ڈالر کے اخراجات کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔لیبرمین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ شام کے علاقوں سے مقبوضہ جولان کے علاقوں پر درجنوں میزائل فائر کئے گئے ہیں۔