جرمن تجارتی کمپنیوں کا ایران کے ساتھ تعاون کا اعلان

ہفتہ 12 مئی 2018 09:20

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) جرمنی کے وزیر اقتصاد پیٹر الٹر مئے نے اعلان کہا ہے کہ ان کا ملک ایران میں جرمن تجارتی کمپنیوں کے ساتھ مدد و تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ ایران کے لئے برآمداتی بیمہ سے متعلق ضمانت نامے میں تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں پائی جاتی۔

(جاری ہے)

یہ ضمانت نامہ، حکومت جرمنی سے متعلق ہے جو جرمن صنعتکاروں کی برآمداتی مصنوعات کے لیے ہوتا ہے اور جس کی بنیاد پر اماؤنٹ کی منتقلی یا اس سلسلے میں کچھ گڑبڑ ہونے پر حکومت رقم ادا کرنے کی پابند ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ میں جرمن کمپنیوں کے ساتھ اس طرح کے تعاون کے لئے ان کے ملک کی حکومت پر کوئی قانونی ذمہ داری نہیں ہے تاہم ایران میں کام کرنے والی جرمن کمپنیوں کے ساتھ جرمن حکومت اس طرح کا تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :