پیسے کے لئے کیجریوال نے دہلی کی سکیورٹی چین کے پاس گروی رکھ دی، بھارتی کانگرس پارٹی

ہفتہ 12 مئی 2018 09:40

دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) کانگریس نے اروند کیجریوال حکومت پر سی سی ٹی وی منصوبے کے ذریعے دہلی کی سکیورٹی پیسے کے لئے چین کو گروی دینے کا الزام لگاتے ہوئے فوری طور پر ان کے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی کانگریس کے صدر اجے ماکن نے کہا کہ کیجریوال حکومت نے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھ کر دارالحکومت میں ڈیڑھ لاکھ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کام چین کی سرکاری کمپنی کو دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کے اس قدم سے پوری دہلی کے ہرایک چپے کی معلومات چین کو آسانی سے حاصل ہوں گی، جو ملک کی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کیجریوال اتوار تک استعفی نہیں دیتے تو دہلی کانگریس ان کی سرکاری رہائش کا گھیراؤ کرے گی اور سی سی ٹی وی گھوٹالہ کے لئے تحریک شروع کرے گی۔ ماکن نے کہا ہے کہ بڑے تعجب کی بات ہے کی وزارت دفاع کے ماتحت پبلک سیکٹر کی کمپنی بیل نے چین کی کمپنی کو کس طرح اپنی وینڈر فہرست میں شامل کیا۔

متعلقہ عنوان :