مصر:سوشل میڈیا پر حکومت کی تنقید کرنے کی پاداش میں خاتو ن گرفتار

ہفتہ 12 مئی 2018 09:40

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) مصر میں پولیس نے خواتین کے جنسی تشدد کو روکنے میں ناکام رہنے اور ملک کا ماحول خراب ہونے کے واقعات پر حکومت پر تنقید پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے کی پاداش میں ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق گروپ نے کل یہاں بتایا کہ 2011 میں مصر میں ’اظہار رائے کی آزادی پر سخت کارروائی کرنے والے نئے قانون‘ کے خلاف مظاہرہ میں اہم کردار ادا کرنے والی نوجوان تحریک کی رکن عمل فتاحی کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے فوری طور پر اس بارے میں کوئی بیان دینے سے انکار کیا ہے لیکن ایک سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ محترمہ فتاحی کو سوشل میڈیا پر حکومت کی توہین کرنے والی وڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :