انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

ہفتہ 12 مئی 2018 09:40

پونے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) اتوار کو بھی دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ اس سلسلے میں پہلا میچ چنائی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے درمیان پونے میںکھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ ممبئی انڈینز اور راجستھان رائلز کی ٹیموں کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج لیگ کے 44 ویں میچ میں چنائی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیمیں پونے میں مدمقابل ہوں گی جبکہ 45 واں میچ ممبئی انڈینز اور راجستھان رائلز کی ٹیموں کے درمیان ممبئی میں کھیلا جائیگا۔

لیگ میں (کل) پیر کو ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں کنگز الیون پنجاب اور رائل چیلنجرز بنگلور کے اندور میں کھیلا جائیگا ۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 27 مئی کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :