پیٹرا کویٹوا میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 12 مئی 2018 09:40

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار پیٹرا کویٹوا اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیمی فائنل میں ہم وطن کیرولینا پلسکووا کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سپین میں جاری ٹینس ایونٹ میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی سٹار کھلاڑی پیٹرا کویٹوا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن اور سابق عالمی نمبر ایک کیرولینا پلسکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-4) اور 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :