میڈرڈ اوپن ٹینس، الیگزینڈر زیوریف مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

ہفتہ مئی 09:40

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈر زیوریف اپنی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے دراز قد کھلاری جان اسنر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :