دبئی، رمضان المبارک میں ڈورن سحری پہنچائیں گے

ہفتہ 12 مئی 2018 10:50

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) انجمن رفاہ عامہ دبئی نے امسال رمضان المبارک کے دوران مساجد اور گرد ونواح میں سحری کے لوازمات بذریعہ ڈورن پہنچانے کا منفرد منصوبہ تیار کیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق ’’ان کی سحری ہمارے ذمہ‘‘ کے عنوان سے اس سہولت کا اجراء انجمن رفاہ عامہ کے یوتھ کونسل نے کیا ہے۔ یوتھ کونسل کی سربراہ حلیمہ محمد کے حوالے سے بتایا اس کام میں موثر افراد کی شرکت پہلی ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہیں سحری کی تقسیم میں عملی طور پر شریک کرنا لازمی امر ہے۔ موثر افراد پر مشتمل رضاکاروں کی ٹیم سحری پیکج کی تیاری اور اسے حفاظت کے ساتھ مستحق افراد تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔سحری لوازمات کی ترسیل میں استعمال کئے جانے بغیر پائلٹ طیاروں کی تمام ضروری پروگرامنگ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔ زیادہ دیر تک پرواز کو یقینی بنانے کے لئے 8 بیٹریاں لگائی جا رہی ہیں۔ یہ طیارے دس کلوگرام سحری کی اشیاء لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :