Live Updates

سعودی عرب، الحرمین ٹرین کی کمرشل سروس رمضان المبارک کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 12 مئی 2018 10:50

․ ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) سعودی عرب میں الحرمین ایکسپریس ٹرین 16 شوال سے تجارتی بنیادوں پر چلائی جائے گی۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اس امر کا اعلان سعودی عرب کے وزیر مواصلات ڈاکٹر نبیل العامودی نے ایک بیان میں کیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک میں حرمین ایکسپریس ٹرین تجارتی بنیادوں پر چلانے کا پروگرام آگے بڑھا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر العامودی نے توجہ دلائی کہ تدریجی طور پر یہ کام انجام دیا جائے گا۔ 2019ء کی پہلی سہ ماہی میں حرمین ٹرین مکمل فعال ہو جائے گی۔جدہ ایئرپورٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نبیل العامودی نے بتایا کہ پالیسی یہ ہے کہ 12 ہوائی اڈوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور نئے ہوائی اڈے بھی تعمیر کئے جائیں۔ جدہ کا نیا شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ہوائی اڈا محدود پیمانے پر اسی مہینے کام شروع کر دے گا۔ یہاں سے بین الاقوامی پروازیں ستمبر سے شروع ہوں گی۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات