چین کے ساتھ اقتصادی تعاون رو س کے لئے سب سے اہم ہے، سروے میں روسی شہریوں کا خیال

ہفتہ مئی 10:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) روس کے ایک سروے کرنے والے ادارے کی جاری کردہ رپورٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ 48 فیصد روسی شہری سمجھتے ہیں کہ دنیا کے مختلف ممالک میں سے چین وہ ملک ہے جس سے اقتصادی تعاون کرنا روس کے لئے سب سے اہم ہے۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل لے مطابق رپورٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ جون 2014ء کے بعد مذکورہ سوال کے جواب میں چین کا انتخاب کرنے والے افراد کا تناسب سب سے زیادہ رہا ہے۔اس کے علاوہ روس کو کس ملک کے ساتھ شراکت داری برقرار رکھنی چاہیے ،اس حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں بھی چین کو منتخب کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :