یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،پروفیسر نور محمد مائننگ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین تعینات

ہفتہ 12 مئی 2018 10:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور کے پروو ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نور محمد کو مائننگ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا قائم مقام چیئرمین تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے تحت انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق وہ مستقل چیئرمین کی تعیناتی تک اس عہدے پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انجینئر امان الملک بطورچیئرمین تین سال تک خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :