ضلع ناظم کا میرہ کچوڑی کا دورہ،موقع پر موجود افسران کو مسائل کے فوری حل کے لئے احکامات جاری

ہفتہ مئی 10:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے میرہ کچوڑی میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے زیر تعمیر جناز گاہ پر تعمیراتی کام تیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور عوام کے مسائل حقیقی بنیادوں پر ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے یونین کونسل میرہ کچوڑی کا دورہ کیا اس موقع پر ضلع کونسل ممبران لیاقت خان ، عالمزیب اور دیگر بلدیاتی نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام نے اپنے مسائل سے ضلع ناظم کو آگاہ کیا۔

ضلع ناظم نے موقع پر موجود افسران کو مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے جبکہ بعض احکامات پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ضلع ناظم نے زیر تعمیر جناز گاہ کا بھی دورہ کیا اور کام کے معیار کا جائزہ لیا جبکہ جناز گاہ میں تعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :