ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں ملاجلا رجحان

ہفتہ 12 مئی 2018 11:10

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں ملاجلا رجحان رہا جس کی وجہ چین کی جانب سے طلب میں عارضی اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اکتوبر کے لیے سودے 0.5 ین بڑھ کر 193.4 ین (1.77 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے اختتامی لمحات میں 10 یوان کمی کے ساتھ 11680 یوان (1845 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جون کے لیے سودے 2.4 امریکی سینٹ کم ہوکر 141.1 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :