سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے فیصلے پرانڈونیشیا میںامریکا کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

ہفتہ 12 مئی 2018 11:10

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) انڈونیشی دارالحکومت جکارتہ میں اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس مظاہرے میں ہزاروں شہری شریک ہوئے۔ شرکائنے فلسطینی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے صدر جوکو وِدودو نے بھی جمعرات دس مئی کو فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس دسمبر میںمقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس میں نئے امریکی سفارت خانے کا افتتاح چودہ مئی کو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :