نیب ملک ریاض پر ہاتھ نہیں ڈال سکتی کیونکہ۔۔

معروف صحافی نے لائیو شو میں نیا پنڈوراباکس کھول دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 مئی 2018 11:16

نیب ملک ریاض پر ہاتھ نہیں ڈال سکتی کیونکہ۔۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 مئی 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا انتخابی طور پر کیا جانے والا احتساب ہمیشہ ہی نفرت کو جنم دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا پانامہ کیس کا فیصلہ قابل تحسین ہے، اس پر سپریم کورٹ ،ججز اورعدلیہ کو سیلوٹ کیا جانا چاہئیے۔ اگر کوئی یہ کہے کہ ملک ریاض کو ہاتھ تک نہیں لگایا جا سکتا تو وہ واقعی ایسا ہے انہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔

دوسری بات یہ ہے کہ چئیرمین نیب کے بارے میں ضمانتی ملک ریاض صاحب ہی تھے جنہوں نے ان کی گارنٹی دی تھی۔میری اطلاع ہے کہ چئیرمین نیب کی تعیناتی سے قبل ملک ریاض صاحب جاتی امرا میں نواز شریف سے کافی دیر تک ملاقات کرتے رہے۔ اب یہ نیب پر ہے کہ اگر سپریم کورٹ کا حکم آتا ہے تو اس کی تحقیقات اتنی خود مختار اور شفاف ہونی چاہئیں کہ ان کا کوئی مخالف بھی ان کے اوپر انگلی نہ اٹھا سکے کہ کوئی طاقتور نیب کے قانون سے بالاتر ہے۔

(جاری ہے)

اگر اس کیس میں میرٹ پر فیصلہ نہ کیا گیا اور ذمہ دار چاہے کوئی بھی ہو اس کو سزا نہ دی گئی تو آج جو سوالات اٹھ رہے ہیں کل وہ پتھر بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر نہیب کو چاہئیے کہ وہ میرٹ پر اور شفاف تحقیقات کرے اور سپریم کورٹ کو ٹی وی چینلز اور اخبارات کو پابند کرنا چاہئیے کہ وہ اسے نشر بھی کریں، تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ اس ملک کا پیسہ کون کون کس کس روپ میں لوٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قانون سے بالاتر ہے تو چند ایک لوگوں کا احتساب مزید نفرت کو جنم دے گا۔ ہم نے یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا ، اگر ابھی بھی یہی کچھ ہونا ہے تو غلام تو ہم ہندوؤں کے بھی تھے۔ لیکن قائد اعظم نے قوم کے لیے اس ملک کو حاصل کیا تھا۔