ایشوریہ رائے بچن نے انسٹاگرام جوائن کر لیا

ہفتہ 12 مئی 2018 11:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام جوائن کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے بلآخر انسٹاگرام جوائن کرتے ہوئے اپنی پہلی پوسٹ میں کہا ہے کہ ابھی میرا بہت سفر باقی ہے۔ ایشوریہ کی پہلی ہی پوسٹ کو انسٹاگرام پر 3ہزار 614 فالورز نے پسند کیا ہے جبکہ وہ مداحوں سے رابطے میں رہنے کے ساتھ ساتھ دیگر بالی وڈ اداکارائوں کی طرح انسٹاگرام پر اپنی سرگرمیاں شیئر کریں گی۔