ثانیہ ملہوترا نئی فلم’’چوڑیاں‘‘ کے لئے وزن بڑھائیں گی

ہفتہ مئی 11:30

ْ ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ ثانیہ ملہوترا فلمساز وشال بھردواج کی نئی فلم’’’چوڑیاں‘‘ کے لئے وزن بڑھائیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ ثانیہ ملہوترا کا کہنا ہے کہ بطور اداکار کسی فلم کے لئے کردار کے مطابق حلیے میں تبدیلی لانا میرے کام کا دلچسپ حصہ ہے اور جب میں فلم ’’دنگل ‘‘ کا حصہ بنی تو میں اس وقت ریسلنگ کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی اور اب فلمساز وشال بھردواج کی فلم ’’چوڑیاں ‘‘ کے دوسرے شیڈول کے لئے وزن بڑھائیں گی یہی وجہ ہے کہ یہ فلم ان کے کیریئر میں سیکھنے کے لئے ایک اچھا موڑ ثابت ہو گا۔ اداکارہ ثانیہ ملہوترا فلم ’’بھائی ہو ‘‘ اور ’’فوٹوگراف‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :