پشاور، آئی ایم سائنسز کو ایچ ای سی نیڈ بیس سکالر شپ کیلئے رقم کا اجراء

ہفتہ 12 مئی 2018 11:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) آئی ایم سائنسز پشاور کو ایچ ای سی کی جانب سے نیڈ بیس سکالر شپس پروگرام کے تحت 2.91ملین رقم کے 4 فنڈ میرٹ بیس سکالر شپ کا اجراء کردیاگیا‘ جس میں خیبرپختونخوا کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے حضرورت منداور باصلاحیت طلبہ میں تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس اجلاس کی صدرت ڈاکٹر عثمان غنی جوائنٹ ڈائریکٹر نے کی جبکہ باقی شرکاء میں ڈاکٹر نوشاد خان پرووی سی اسلامیہ کالج یونیورسٹی ‘ اجمل خان سابقہ وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی اور زہد الله وزیر ڈی ڈی پی اینڈ ڈی فاٹاسیکرٹریٹ سمیت دیگر سینیئر فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی۔