الہدیٰ فائونڈیشن نے مستحق جوڑوں کی شادی کیلئے ضروری سازوسامان فراہم کیاجاتاہے‘ نگہت بابر

ہفتہ 12 مئی 2018 11:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) الہدیٰ انٹرنیشنل ویلفیئر فائونڈیشن کی صوبائی کوآرڈی نیٹر نگہت بابر نے کہاہے کہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام مستحق لڑکے اورلڑکی کی شادی کیلئے ضروری سازوسامان بھی فراہم کیاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فوتگی کی صورت میں کفن کی فراہمی اور خاتون میت کے غسل کا بھی بندوبست کیاجاتا ہے۔ سیلاب‘ زلزلے یا کسی بھی حادثے کی صورت میں ممکنہ مدد کی جاتی ہے ‘ خشک ومتاثرہ علاقوں میں کنوئوں کی کھدائی اور پانی کی فراہمی کا بندوبست کیاجاتاہے۔

متعلقہ عنوان :