اسرائیل کا شام میں موجود ایرانی ملیشیاؤں کو نکال باہر کرنے کا مطالبہ

شام میں ایرانیوں کی سرگرمیاں کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہوں گی،اسرائیلی وزیردفاع

ہفتہ 12 مئی 2018 11:50

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے شام کے صدر بشارالاسد پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں موجود تمام ایرانی عسکریت پسندوں کو نکال باہر کریں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل اسرائیل نے شام میں بڑے پیمانے پر ایرانی فوجی مراکز پر حملے کر کے انہیں تباہ کردیاتھا۔ مقبوضہ وادی گولان کے دورے کے دوران فوجیوں سے ملاقات کے بعد ایک تقریب سے خطاب میں لائبرمین نے کہا کہ شام میں ایرانیوں کی سرگرمیاں کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہوں گی۔ میں صدر بشارالاسد سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ شام میں موجود فیلق القدس کو نکال باہر کرے۔