اسرائیل نے جنگ کی تو تل ابیب ، حیفا کو دنیا سے مٹا دیں گے،ایران

مغربی دباؤ کے باوجود ہم اپنے میزائل پروگرام کو اپ گریڈ کریں گے، مذہبی رہنماء احمد خاتمی

ہفتہ 12 مئی 2018 11:50

اسرائیل نے جنگ کی تو تل ابیب ، حیفا کو دنیا سے مٹا دیں گے،ایران
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) ایران کے ایک سرکردہ مذہبی رہ نما احمد خاتمی نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے احمقانہ طرز عمل تبدیل نہ کیا تو تل ابیب اور حیفا کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محمد خاتمی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہاکہ مغربی دباؤ کے باوجود ہم اپنے میزائل پروگرام کو اپ گریڈ کریں گے تاکہ اسرائیل کو یہ معلوم ہوکہ کہ اس کی حماقت تل ابیب اور حیفا کو صحفہ ہستی سے مٹا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ بدھ کو ایران کے ساتھ طے پائے معاہدے سے علاحدگی کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس اعلان کے بعد اسرائیل اور ایران شام کے محاذ پر ایک دوسرے کے خلاف حالت جنگ میں آگئے ہیں۔