مجھے ابھی بھی ناکامی کا خوف ہے، امیتابھ بچن

ہفتہ مئی 11:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ مجھے ابھی بھی ناکامی کا خوف ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں50سال ہونے والے ہیں اور مجھے ابھی بھی ناکامی کا خوف ہے، کیونکہ جب میری فلم ریلیز ہونے والی ہوتی ہے تو میں ڈر رہا ہوتا ہوں کہ فلم کیسا بزنس کرے گی۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم ’’102ناٹ آئوٹ ہے‘‘ جو شائقین کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہے، فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ رشی کپور ہیں ، فلم کی کہانی باپ بیٹے کے رشتے پر مبنی ہے۔ فلم کے ہدایتکار اومیش شکلا ہیں۔

متعلقہ عنوان :