جب مردوں کی ذہنیت بدلے گی تو خواتین بااختیار ہوں گی، ارجن کپور

ہفتہ 12 مئی 2018 11:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈاداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ جب مردوں کی ذہنیت بدلے گی تو خواتین بااختیار ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارجن کپور نے خواتین کو بااختیاربنانے بارے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے والی کوششیں اس وقت زیادہ متاثر کن ہونگی جب مردوں کی ذہنیت بدلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی بھی خواتین کو آگے بڑھانے کے لئے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی زندگی کو اپنی مرضی اور اپنے طریقے سے گزارنے کے قابل ہوسکیں۔ ارجن کپور فلم ’’انڈیاز موسٹ وانٹڈ‘‘ میں نظر آئیں گے جو آئندہ سال24 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :