والوسچا ڈی سوزا فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کے لئے لندن پہنچ گیئں

ہفتہ 12 مئی 2018 11:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ ادکارہ و ماڈل والوسچا ڈی سوزا فلم ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ کے لئے لندن پہنچ گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ماڈل سورج پنچولی کی فلم ’’ٹائل ٹو ڈانس‘‘ میں جلوہ گر ہوںگی۔

(جاری ہے)

والوسچا ڈی سوزا شاہ رخ خان کی فلم ’’فین‘‘ سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور اب وہ فلم ’’ٹائم ٹوڈانس ‘‘ کے 50 روزہ شیڈول کیلئے لندن پہنچ گئی ہیں، فلم کے لئے انہوں نے بالروم، لیتن، والٹز، ٹنگو،کوئیک سٹیپ، سالسا اور رمبا ڈانس کی تربیت حاصل کی ہے۔

اداکارہ کا کہان ہے کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ میں ایسی کسی فلم کا حصہ بنوں اور اب میری یہ خواہش پوری ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے لئے مجھے بہت ساری نئی چیزیں سکیھنے کا موقع ملا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ازابیل کیف، سورج پنچولی اور والو سچاڈی سوزا شامل ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر ریمو ڈی سوزا ہیں۔