سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کے ٹریلر کی پہلی جھلک جاری کردی گئی

ہفتہ 12 مئی 2018 11:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈکمپوزر سلیم مرچنٹ نے سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کے ٹریلر کی پہلی جھلک جاری کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمپوزر سلیم مرچنٹ نے سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ کے ٹریلر کی تیاریوں کے دوران سلمان خان کی ایک تصویر سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی ہے جس میں سلمان خان نے ہاتھ میں پستول پکڑی ہوئی ہے اور وہ باس جیسے لگ رہے ہیں۔ فلم کا ٹریلر15مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شا، ثاقب سلیم، سلمان خان، بوبی دیول اور انیل کپور شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ریمو ڈی سوزا ہیں۔ فلم 15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :