ہم بھی ایٹم بم بنائیں گے

سعودی عرب نے بھی اٹم بم بنانے کا اعلان کر دیا ، عرب اخبار عکاظ

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 12 مئی 2018 12:01

ہم بھی ایٹم بم بنائیں گے
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) 11 مئی 2018 بروز جمعے کو سعودی عرب کے مقامی اخبار عکاظ کے اداریے میں قارئین کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کے ساتھ 2015 میں اٹم بم بنانے کے معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی ہے جس پر امریکہ کو دنیا بھر سے مختلف ردِعمل کا مظاپرہ کرنا پڑا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق قارئین کا کہنا ہے کہ اہم بات یہ ہے کہ دہشتگردی اور خطے میں امن و استحکام کو پیدا ہونے والے خطرات کی سرپرستی کے حوالے سے ایرانی تجاوزات پر اکثر ممالک تشویش کا شکار ہیں۔

سعودی قارئین کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت فریب اور چالوں میں ماہر ہے اس لیے اس پر کسی قسم کا بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ۔ لہذا ایران حکومت کی جانب سے کیے گئے کسی بھی وعدے پررتی برابر بھی بھروسہ کرنا نہاٰیت ہی بیوقوف عمل ہو گا ۔

(جاری ہے)

سعودی قارئین کا مزید کہنا ہے کہ یہ دعوے وہ ہوا میں نہیں کر رہے بلکہ خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی چالوں کی تصدیق کی ہے ۔

سعودی عرب نے ایرانی ایٹمی پروگرام کے جواب میں اپنی پالیسی سے متعلق واضح اعلامیہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر ایران ایٹم بم بنا رہا ہے تو سعودی عرب بھی پیچھے نہیں رہے گا اور وہ بھی ایٹم بم بنانے کے لیے جی جان سے کوششوں میں لگ جائیں گے ۔ سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے گزشتہ ہفتے این بی سی کو اںٹریو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے ایٹمی پروگرام جاری رکھا تو سعودی عرب بھی ایٹم بم بنانے کے لیے تیز رفتاری سے کام کرنا شروع کر دے گا ۔ کیونکہ ایران سے نمٹنے اور سعودی عرب کی ملکی سالمیت کے لیے یہ اقدام اٹھانا ضروری ہے ۔