رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ فلم ’’براہمسترا‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی مئی میںکرینگے

فلم آئندہ سال 15اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

ہفتہ مئی 12:50

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ فلم ’’براہمسترا‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ فلم ’’براہمسترا‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کیلئے مئی کے وسط میں شروع کرینگے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور پہلی بار ہدایتکار آیان مکھرجی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ فلم ’’براہمسترا‘‘ کے دسرے شیڈول کے لئے مئی کے وسط یا جون میں تیاریاں شروع کرینگے۔ دوسرے مرحلے کی عکسبندی بلغاریہ میں کی جائے گی جس میں ایکشن مناظر عکسبند کئے جائیں گے ۔ فلم کی کاسٹ میں امیتابھ بچن ، مونی رائے، عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 15اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :