یورپین بینک برائے تعمیرنو و ترقی اردن کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں 2.8 ارب یورو سرمایہ کاری پر رضامند

ہفتہ 12 مئی 2018 12:50

یورپین بینک برائے تعمیرنو و ترقی اردن کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں ..
عمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) یورپین بینک برائے تعمیرنو و ترقی نے اردن کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں2.8 ارب یورو (3.3 ارب ڈالر) سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اردن کے دارالحکومت عمان میں بینک کی صدر سوما چکراورتی اور اردن کے منصوبہ بندی کے وزیر عماد فخوری نے ہونے والے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق یورپین بینک برائے تعمیر نو و ترقی آئندہ 3 سے 5 سال کے دوران اردن میں توانائی، ٹرانسپورٹیشن، پانی، سالڈ ویسٹ اور میونسپل سروسز کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی میں سرمایہ کاری کرے گا۔

متعلقہ عنوان :