کس راستے سے جرمنی آئے، جرمن حکام کا پناہ گزینوں سے سوال

ہفتہ 12 مئی 2018 12:50

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) جرمنی کے وفاقی دفتر برائے مہاجرت و ترک وطن (بی اے ایم ایف) کا کہنا ہے کہ وہ پناہ کی تلاش میں جرمنی آنے والوں سے یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ وہ کیسے اور کن راستوں سے گزرتے ہوئے جرمنی پہنچے تھے۔

(جاری ہے)

بی اے ایم ایف نے جرمنی کی وفاقی پارلیمان میں جمعہ گیارہ مئی کے روز اے ایف ڈی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب جمع کرایا۔

مہاجرین اور اسلام مخالف جماعت اے ایف ڈی جاننا چاہتی تھی کہ کیا مہاجرت سے متعلق ملکی وفاقی ادارہ یہ بھی جانتا ہے کہ پناہ گزین کن راستوں کے ذریعے جرمنی پہنچے تھے۔وفاقی ادارے نے اپنے جواب میں بتایا ہے کہ وہ گزشتہ برس فروری کے مہینے سے نو ممالک سے تعلق رکھنے والے چودہ برس سے زائد عمر کے ہر پانچویں پناہ گزین سے یہ سوال پوچھ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :